کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت ناساز

کراچی (92 نیوز) کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
استاد فتح علی خان کو سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
استاد فتح علی خان کے بیٹے تصورعلی خان کہتے ہیں، سندھ حکومت نے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے جاری کیے۔ وفاقی حکومت سے اپیل ہے فنکاروں کو سراہے اور مشکل میں ان کے ساتھ کھڑی ہو۔