Saturday, December 10, 2022

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!!! کراچی کے 90فیصد علاقوں میں بجلی بحال، عوام کی جان میں جان آ گئی

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!!! کراچی کے 90فیصد علاقوں میں بجلی بحال، عوام کی جان میں جان آ گئی
کراچی (92نیوز) عوامی احتجاج رنگ لے آیا، کراچی میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے 90فیصد علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے جس سے عوام کی جان میں جان آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن سے گزر رہا ہے۔ اس دوران کراچی کے اکثر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب شہر قائد میں بجلی کی بندش کے خلاف قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے قرارداد جمع کرا دی ہے۔