Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کفایت شعاری، ٹرمپ نے بوئنگ سے اربوں ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا

کفایت شعاری، ٹرمپ نے بوئنگ سے اربوں ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا
December 7, 2016

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کفایت شعاری، نئے ائیر فورس ون طیارے کا آرڈر منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے صدر کے لیے نئے طیاروں کے آرڈر کو منسوخ کر کے حکومتی اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی مستقبل کے امریکی صدور کے لیے نیا سیون فور سیون ایئر فورس ون بنا رہی ہے لیکن اس پر آنے والی لاگت حد سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک چار ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں اس لیے اس آرڈر کو منسوخ کیا جائے۔

امریکی حکومت کا بوئنگ کے ساتھ دو نئے جہاز بنانے کا معاہدہ ہے اور یہ طیارے دو ہزار چوبیس سے استعمال میں آئیں گے۔