Sunday, September 25, 2022

کشیدہ سیاسی صورتحال پر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند

کشیدہ سیاسی صورتحال پر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند
اسلام آباد (92نیوز) سیاسی کشیدگی کے باعث راولپنڈی‘ اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔ میٹرو بس سروس کو کشیدہ سیا سی صورتحال کی وجہ سے بند کیا گیا۔ میٹرو کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ آج عوامی مسلم لیگ نے راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔