Wednesday, September 18, 2024

کشمیر کو صوبہ بنا کر کشمیریوں کا تشخص اور آزادی چھیننا چاہتے ہو، مریم نواز

کشمیر کو صوبہ بنا کر کشمیریوں کا تشخص اور آزادی چھیننا چاہتے ہو، مریم نواز
July 13, 2021

کوٹلی (92 نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا، تم کشمیر کو صوبہ بنا کر کشمیریوں کا تشخص اور آزادی چھیننا چاہتے ہو، کشمیر کو صوبہ نہیں بننے دیں گے۔

منگل کے روز کوٹلی میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں، کمزور اور بزدل تو پاکستان کا جعلی وکیل ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتا ہے سب دو منٹ کی خاموشی اختیار کرو، 25 جولائی کو ووٹ چوروں کو اپنے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اُنہوں نے کہا، قوم پوچھتی ہے عمران خان تمہارے دور میں بھارت نے کشمیر کو ترنوالہ کیوں سمجھ لیا، تم کشمیر کو تین حصوں میں فارمولا لے کر پھر رہے تھے، کشمیر کے مجرم تم ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ، 22 کروڑ عوام کی زندگیاں عذاب کر رکھی ہیں، جس لوڈشیڈنگ کو ن لیگ نے تین سال کی محنت کے بعد ختم کیا تھا وہ پاکستان میں واپس آچکی ہے، جون جولائی کے گرم مہینوں میں لوگ رو رہے ہیں، دس، دس گھنٹے بجلی نہیں ہوتی اورفی گھر بل 15 ہزار تک آتا ہے۔

نائب صدر ن لیگ بولیں کہ، ایک کلوچینی کے لیے روزہ داروں کو لائنوں میں لگا دیا گیا، پاکستان میں دو کروڑ افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کر کئی کروڑ بیروزگار کردیئے۔