Wednesday, November 30, 2022

کشمیر کونسل ای یو کی ایک ملین دستخطی مہم جاری

کشمیر کونسل ای یو کی ایک ملین دستخطی مہم جاری
بیلجیم ( 92 نیوز) کشمیرکونسل ای یو کی ایک ملین دستخطی مہم جاری ہے ،  یورپ میں کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے ون ملین سگنیچر مہم جاری ہے، جو بیلجیم سے ہوتی اسپین تک پہنچ گئی ہے۔ یورپ میں کشمیرکونسل ای یو کی طرف سےون ملین سگنیچر مہم میں بڑی تعداد میں مقامی کمیونٹی نے دستخط کرکے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا تھا کہ مہم سے لوگوں کو   مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی ملی جنہیں وہاں کی صورتحال کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔ یہ مہم دس لاکھ دستخط ہونے تک جاری رہے گی۔