Saturday, September 21, 2024

کشمیر کا مسئلہ بھارت اقوام متحدہ لے کر گیا : تسنیم اسلم

کشمیر کا مسئلہ بھارت اقوام متحدہ لے کر گیا : تسنیم اسلم
October 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکریٹری برائے اقوام متحدہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت اقوامِ متحدہ لے کر گیا تھا اگر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا تو یہ پاکستان کی ناکامی نہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل یو این انفارمیشن سروس کے ہمراہ پریس کانفرنس کے موقع پرتسنیم اسلم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کھاتے میں جہاں کامیابیاں ہیں وہیں بعض ناکامیاں بھی ہیں مسئلہ کشمیر کاحل نہ ہونا اقوام متحدہ کی کمزوری ہے۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کو اپنے منتخب کرنے والے ممالک کے سامنے زیادہ جوابدہ اور جمہوری ہونا چاہیئے،پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں اہم کردار ادا کررہا ہے اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے دوران ایک سو چالیس پاکستانیوں نے شہادت پائی۔ ڈائریکٹر یو این انفارمیشن سینٹر ویٹوریو کیماروٹا نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے پرکئی امور موجود ہیں امید ہے کہ کشمیر سمیت دوسرے تصفیہ طلب مسائل بھی اقوام متحدہ میں حل ہونگے ویٹوریو کیماروٹا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سترویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں فیسٹیول کی تیاریاں کی جارہی ہیں فیسٹیول کا ممقصد پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں کے کام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔