Monday, October 3, 2022

کشمیر پر بھارت کا بیانیہ بہت کمزور ہے، جسے قابو کرنا مشکل نہیں، ملیحہ لودھی

کشمیر پر بھارت کا بیانیہ بہت کمزور ہے، جسے قابو کرنا مشکل نہیں، ملیحہ لودھی
 لاہور (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کشمیر پر بھارت کا بیانیہ بہت کمزور ہے، جسے قابو کرنا مشکل نہیں۔ ملیحہ لودھی نے 92 نیوز کے پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے؟‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر ان کی سکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بھارت سیکرٹری جنرل کی ثالثی پر بھی آمادہ نہیں ہے، وزیراعظم جنرل اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہرو کے بیان سے منحرف ہو رہا ہے۔ سلامتی کونسل جانے کیلئے مکمل تیاری ہونی چاہیے، ہر پہلو پر توجہ ہے۔ کشمیر پر بھارتی اقدامات سے پورا خطہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔