Sunday, September 15, 2024

کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ون کی ڈرافٹنگ ، اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب

کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ون کی ڈرافٹنگ ، اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب
July 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کشمیر پریمئیر لیگ کی ڈرافٹنگ کی رنگارنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

آزاد کشمیر میں بھی چوکے چھکے لگیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ون کی ڈرافٹنگ ہو گئی۔ شہر یار آفریدی  نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔ کے پی ایل کے صدر عارف ملک بھی میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کشمیر کاز کو اس پلیٹ فارم سے کافی تقویت ملے گی۔

کے پی ایل کے نائب صدر وسیم اکرم  نے کشمیر پریمئیر لیگ پر منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کشمیر کا ٹیلنٹ  کے پی ایل  میں نظر آئے گا  جبکہ سابق کپتان  شاہد آفریدی  نے کہا کشمیر پریمیئر  لیگ  ہماری  اپنی  لیگ ہے۔

ایونٹ 6 سے 17 اگست تک  مظفر آباد اسٹیڈیم میں ہو گا۔ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، باغ اسٹالیئنز ، کوٹلی لائنز ، راولا کوٹ ہاکس اور اوور سیز واریئرز کی ٹیمیں  ایکشن میں نظر آئیں گی۔