Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر میچ میرپور رائلز نے جیت لیا

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر میچ میرپور رائلز نے جیت لیا
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر میچ میرپور رائلز نے جیت لیا۔ اوورسیز واریئرز کی ٹیم میچ میں شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی۔

اوورسیز وارئیرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ آغا سلمان 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ میر پوررائلز  نے  161 رنز کا ہدف  چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

شرجیل خان کے 17 بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکا لگا کر 30 رنز بنائے۔ کپتان شعیب ملک 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ شاداب مجید میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

میرپور رائلرز کا  کل  دوسرے ایلی مینیٹر میں   راولا کوٹ ہاکس  سے مقابلہ ہو گا ۔ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔