Tuesday, August 9, 2022

کشمیر پریمئیر لیگ ، راولا کوٹ ہاکس نے باغ اسٹالئینز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

کشمیر پریمئیر لیگ ، راولا کوٹ ہاکس نے باغ اسٹالئینز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) کشمیر پریمئیر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس نے باغ اسٹالئینز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

باغ اسٹالئینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ یامر یامین 69 رنز  بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ شان مسعود 20 رنز بنا سکے۔ ہاکس کے زمان خان نے تین ،آصف آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

راولا کوٹ ہاکس نے 147 رنز کا ہدف  5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ ہاکس کے کاشف  علی  57 ، بسمہ اللہ 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ عامر یامین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔