Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور آزادی تک کشمیریوں کی امداد جاری رکھی جائے گی  : مشعال ملک

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور آزادی تک کشمیریوں کی امداد جاری رکھی جائے گی  : مشعال ملک
February 5, 2016
راولپنڈی(92نیوز)حریت  رہنما یاسین ملک کی اہلیہ  مشعال ملک نے   کشمیر  میں بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیر پاکستان کا  حصہ ہے  اور کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی  امداد جاری رکھی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق حریت کے سینئر رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری جدو جہد آزادی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام عالم کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دہی میں مصروف ہے  کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔