Wednesday, December 7, 2022

کشمیر میں انڈین مظالم پر تنقید‘ برطانوی ٹی وی نے پاکستانی نژاد اداکار کو ڈرامے سے الگ کر دیا

کشمیر میں انڈین مظالم پر تنقید‘ برطانوی ٹی وی نے پاکستانی نژاد اداکار کو ڈرامے سے الگ کر دیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک مشہور ٹی وی سیریل میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد اداکار کو بھارت مخالف ٹویٹس کرنے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والے 45 سالہ مارک انور نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر پوسٹ کیے جانے والے کمنٹس میں کشمیر کے معاملے پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ برطانیہ کے چینل آئی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مارک انور کی ٹویٹس نسل پرستانہ تھیں۔ انور نے پاکستانی اداکاروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں کام نہ کریں۔ مارک انور دوہزار چودہ سے ڈرامہ سیریل’ ’کورونیشن سٹریٹ“ میں اداکاری کر رہے ہیں۔