Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کشمیر عمران خان کا نہیں ، پاکستان کی شہ رگ کا مسئلہ ہے ، شاہ محمود

کشمیر عمران خان کا نہیں ، پاکستان کی شہ رگ کا مسئلہ ہے ، شاہ محمود
September 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آل پارٹیزکشمیر کانفرنس کا انعقاد  کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان کا نہیں ، پاکستان کی شہ رگ کا مسئلہ ہے ۔ آل پارٹیزکشمیر کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  صاحب الرائے  بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں، کشمیر پر یکجا دکھائی نہ دیئے تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر مہارت رکھنے والے دانشور اور پارلیمنٹ کے ارکان  کو دنیا بھر میں سفیر بنا کر بھیجا جائے ، علاقائی، بین الاقوامی،حقوق انسانی اور تجارت کی ایسی تنظیموں کو اپروچ کیا جائے جو بھارت پر بھی اثر رکھتی ہوں۔ اے پی سے اپنے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ساری قوم کشمیر کے معاملے پر متفق ہے ۔ گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، اگلے چند ہفتوں میں مختلف ممالک کا دورہ کر کے کشمیر کا ایشو دنیا کے سامنے رکھوں گا۔ مقررین نے زوردے کرکہا کہ مسئلہ کشمیر کودنیابھرمیں ہرفورم پر اجاگرکرنا ہوگا۔