Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کشمیر الیکشن چوری کرنے والے نون اور ش کا راگ الاپ رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن چوری کرنے والے نون اور ش کا راگ الاپ رہے ہیں ، مریم اورنگزیب
August 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کشمیر الیکشن چوری کرنے والے نون اور ش کا راگ الاپ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد نون اور شین کا راگ چھیڑا گیا۔ نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے ووٹرز اور کارکنان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔ عوام کو ایک خودساختہ کہانی سنائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے باوجود ان کا بیانیہ ناکام ہو چکا۔ تین سال سے اے ٹی ایم مافیا لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا ، کہا کہ تین سال تک عمران خان انا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ اب ان ناکام ترین حکمرانوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہو گی۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات نے اشیا مہنگی ہونے کی رپورٹ جاری کرکے مہنگائی کا پول کھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پلانٹ کیے گئے اے ٹی ایمز کو بھی آج آرام آگیا ہو گا، یہ عمران خان کی عادت ہے، اے ٹی ایمز سے پیسے کھاؤ، پھرجھنڈی کراؤ۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.