Sunday, September 25, 2022

کشمیری عوام تاریخی ظلم وجبر کا شکار ہیں، رکن امریکی کانگریس سٹیو واٹکن

کشمیری عوام تاریخی ظلم وجبر کا شکار ہیں، رکن امریکی کانگریس سٹیو واٹکن
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس میں ری پبلکن رکن سٹیو واٹکن بھی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے۔ کہا کہ کشمیری عوام اس وقت تاریخی ظلم وجبر کا شکار ہیں۔ سٹیو واٹکن نے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام تاریخی لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، وادی میں مواصلاتی بلیک آؤٹ، بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ اور ماورائے عدالت قتل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کورونا وائرس کی ادوایات اور میڈیکل سپلائی روکی جا رہی ہے، بنیادی ضروریات زندگی کے لیے کشمیری اس وقت جدوجہد کر رہے ہیں۔ رکن امریکی کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیری عوام کی مدد کریں۔