Friday, September 30, 2022

کشمیری تنہا نہیں ، پاکستانی قوم کا دنیا کو پیغام

کشمیری تنہا نہیں ، پاکستانی قوم کا دنیا کو پیغام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر قوم آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منا رہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ کشمیری تنہا نہیں۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارہ بجتے ہی ملک بھر میں تمام امور معطل کر دیئے گئے۔ عوام گھروں اور دفاتر سے نکل کر سڑکوں پر آگئی ۔ تمام شہروں میں سگنل ریڈ  اور گاڑیاں رک گئیں ۔ سائرن کی آواز سے فضا گونج اٹھی ۔

پہلے قومی ترانہ پھر کشمیر کا ترانہ بجایا جانے لگا ۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرا دیئے گئے۔ شاہراہوں پر یکجہتی کشمیر کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

وزیراعظم کی اپیل پر لبیک  پاک فوج نے بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی  کا اظہار کیا۔ بارہ بجتے ہی ملک بھر میں سائرن بج گئے ۔ ملکی ہیرو، کھلاڑی ، شوبز اور میڈیا کے نمائندے بھی پیش پیش رہے۔

شاہد آفریدی نے مزار قائد پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسکول کے بچوں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ۔ گلوکار شہزاد رائے بھی عوام کےساتھ کشمیرآور منانے لگے۔