Monday, October 3, 2022

کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں

کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں
اسلام آباد ( 92 نیوز) نہتے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں، شرکا نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ وادی میں گھروں میں محصور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،  میرپور آزادکشمیرمیں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نکالی جانے والی ریلی میں علما،مدرسے کے طلبا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اوکاڑہ کے علاقے شیرگڑھ میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹورزمالکان کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی،تاجروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،،کشمیریوں سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ حافظ آباد میں اسپیشل طلبا بھی کشمیریوں کےحق میں سڑکوں پر نکل آئے،بچوں نے کشمیریوں اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ راجن پور میں طلبا نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے ریلی نکالی،شہر کی فضا بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔