Saturday, July 27, 2024

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ، قبائلی علاقوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ، قبائلی علاقوں میں بھی احتجاجی ریلیاں  نکالی گئیں
February 5, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پشاور اورملحقہ قبائلی علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور کونے کونے سے ایک ہی صدا آئی " کشمیر بنےگا پاکستان "۔

مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے آزادی کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ یکجہتی اور بھرپور حمایت کے اظہار  کیلئے پشاور میں ریلیاں نکالی گئیں   اور کشمیری بھائیوں کو پیغام دیا گیا کہ کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں، پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے انسانیت سوزمظالم اور بربریت کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے نہیں روک سکتی ۔  خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں اور فاٹا میں بھی یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں ۔

 مہمند اورخیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں ریلی کے شرکاء نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کےلئے اپنا تن من دھن قربان کے عزم کا اظہار کیا۔