Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں
July 19, 2017

سرینگر(92نیوز)لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں ۔یہ دن 1947 میں  آج ہی کے دن سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی ،تاریخی قرار داد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق 19جولائی 1947ایک عہد ساز دن جب سری نگر میں آبی گزر گاہ کے مقام پر آزادکشمیر کے بانی صدرسردار ابراہیم کے گھر آ ل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرار داد منظور ہوئی تھی۔  ستر سال گزر جانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجیوں کی جانب سے  مظالم کا سلسلہ تھم  ہی نہیں رہا، گزشتہ برس جولائی  میں برہان وانی کی شہادت  تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہتوں سے  متعارف کراگئی ہے ۔۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی آزادی کے نعرے لگارہا ہے۔ یوم الحاق کشمیرقرار داد میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے جغرافیائی ،اقتصادی ،تہذیبی اور مذہبی رشتے پاکستان سےہیں۔ اسی لئے ریاست جموں وکشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا جائے۔ کشمیریوں نے ریاست کشمیر کے مہاراجا ہری سنگھ سے قرار داد تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا مگر یہ مطالبہ آج بھی توجہ طلب ہے۔ پوری کشمیری قوم ہر سال 19 جولائی کا دن اس عہد کی تجدید کیساتھ مناتی ہے کہ بھارت سے مکمل آزادی اور الحاق پاکستان کی منزل حاصل ہونے  تک ان کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔