Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کشمیریوں کے قاتل حکمرانوں کے گھر مہمان بن کر آتے ہیں ، خورشید شاہ

کشمیریوں کے قاتل حکمرانوں کے گھر مہمان بن کر آتے ہیں ، خورشید شاہ
February 5, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جلسے سےخطاب میں نواز شریف کو نشانے پر رکھا اور کہا کہ بڑے جلسے کر کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے  ۔   رہنماؤں نے کشمیر کی آزادی کی بات بھی کی جبکہ سینیٹ کے الیکشن جیتنے کا دعوی بھی کیا ۔

لاہور میں پیپلزپارٹی کے پاور شو  میں جیالے رہنماؤں نے کارکنوں کا لہو خوب گرمایا  ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جہاں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی بات کی  وہیں کہا کہ کشمیریوں کے قاتل حکمرانوں کے گھروں میں مہمان بن کر آتے ہیں ۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے پرجوش انداز خطابت اپنایا اور کبھی چھوٹے بھائی کی تو کبھی بڑے بھائی کی  سعودی عرب جانے کی بات کی اور کہا کہ سعودی عرب سے واپسی پر پیر آف سیال شریف کے گھٹنے بھی پکڑ لیتے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ نے بھی نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا  کہ میاں صاحب منہ کے بل گرتے ہیں تو انہیں جمہوریت ،چارٹر آف ڈیموکریسی اور زرداری یاد آتے ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف نے بھی خوب انٹری ڈالی اور سینیٹ کے الیکشن جینے کا دعویٰ تو کیا ہی تاہم سیاسی مخالفین کو بتایا کہ پارٹی تو ابھی شروع ہو ئی ہے ۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی  نے کشمیریوں کا آزادی کے لئے بہایا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

پیپلزپارٹی کے جلسے سے چودھری منظور ، نیئر بخاری اور منظور وٹو نے بھی خطاب  کیا اور سیاسی مخالفین کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔