کشمیریوں کی قربانیوں کا نتیجہ آزادی کی خوبصورت صبح کی صورت نکلے گا، شہباز شریف

لاہور ( 92 نیوز) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ قربانی کے عظیم دن پر کامل یقین ہےکشمیریوں کی قربانیوں کا نتیجہ آزادی کی خوبصورت صبح کی صورت نکلے ،مقدس ایام میں امت مسلمہ کے اتحاد، مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور اسلامی دنیا کی عزت و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عیدالاضحی پر پیغام میں کہا کہ حج کی عظیم عبادت اللہ تعالی کے قرب کے حصول اور گناہوں سے بخشش کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ ان مقدس ایام پر امت مسلمہ کے اتحاد، مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور اسلامی دنیا کی عزت و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں۔