Sunday, September 25, 2022

کشمیریوں کی تحریک آزادی کیلئے جاری جدوجہدکی مکمل حمایت کرتے ہیں ، ترک وزیر خارجہ

کشمیریوں کی تحریک آزادی کیلئے جاری جدوجہدکی مکمل حمایت کرتے ہیں ، ترک وزیر خارجہ
نیویارک ( 92 نیوز)او آئی سی رابطہ گروپ برائےجموں وکشمیر کے اجلاس میں ترک وزیرخارجہ  نے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کیلئےجاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیشن آف انکوائری کی تشکیل اور دورہ مقبوضہ کشمیر یقینی بنایا جائے،پاکستان اور بھارت کے مابین نتیجہ خیزمذاکرات کےحامی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کومقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نظر رکھناچاہیے، مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کیلئے او آئی سی تحقیقاتی مشن بھیجنے کے حامی ہیں۔