Monday, February 26, 2024

کشمیریوں کی امیدیں پاکستان کیساتھ وابستہ ہیں: اہلیہ یاسین ملک

کشمیریوں کی امیدیں پاکستان کیساتھ وابستہ ہیں: اہلیہ یاسین ملک
September 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری لیڈر شپ کی امیدیں پاکستان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ وہ اپنا پروپیگنڈا جاری رکھے۔ بھارت پاکستان اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں آئسولیٹ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت کشمیریوں کا کیس بہت مضبوط ہے۔ ملکوں کی آزادی کی بات ہو تو نتائج جلدی سامنے نہیں آتے۔ اس وقت ضروری ہے کہ اپنا موقف کتنی سختی سے پیش کیا جاتا ہے۔