Monday, December 11, 2023

کشمیریوں کو جبرو تشدد سے دبا لینے کی بھارتی سوچ خام خیالی ہے، وزیر خارجہ

کشمیریوں کو جبرو تشدد سے دبا لینے کی بھارتی سوچ خام خیالی ہے،  وزیر خارجہ
August 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیریوں کو جبرو تشدد سے دبا لینے کی بھارتی سوچ خام خیالی ہے ۔ بھارت کشمیریوں کو جتنا دبائے گا ان کی جدو جہد اتنی زیادہ ابھرے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا معصوم کشمیریوں کو بھارتی غاصبانہ قبضے میں غیرمعمولی بربریت کا سامنا ہے۔ دنیا معصوم کشمیریوں پر جاری ظلم و تشدد روا رکھنے پر بھارت کا کڑا محاسبہ کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا غیر ملکی میڈیا نے پرتشدد بھارتی قابض فورسز کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا۔ آج کے احتجاج سے نہتے کشمیریوں کو  واضح پیغام گیا کہ  پاکستانی قوم ان کی جدوجہد میں شانہ  بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت  نے جو حماقت کر لی ہے اس پر توبہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزاد کرے۔