Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ تا کراچی سائیکل ریلی کا آغاز

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ تا کراچی سائیکل ریلی کا آغاز
January 25, 2018

کوئٹہ (92 نیوز ) کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کوئٹہ سےکراچی تک سائیکل ریلی کا آغاز ہوگیا ۔6 سائیکلسٹ یوم کشمیر کے موقع پر کراچی پہنچیں گے ۔

کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لئے کوئٹہ سائیکلسٹ کلب محکمہ تعلیم کے 6 سائیکلسٹ کوئٹە پریس کلب سے کراچی کے لئے روانہ ہوئے ۔  ڈپٹی میئر کوئی یونس لہڑی نے نیک خواہشات کے ساتھ انہیں رخصت کیا ۔

سائیکلسٹ کہتے ہیں کہ ریلی کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ کشمیری بهائیوں کی آزادی کیلئے جدو جہد کریں اور اقوام متحدہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف اقدامات اٹھائے ۔

چھ سائیکلسٹ پر مشتمل ریلی 700 کلو میٹر کا سفر 11روز میں طے کر کے 5 فروری کو کراچی پہنچے گی ۔

سفر کے دوران کوئٹە کراچی کے درمیان واقع شہروں میں بھی ریلی کے شرکاء کی آواز بنیں گے۔