Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق خودارادیت کے بنیادی حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے: صدرممنون حسین

کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق خودارادیت کے بنیادی حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے: صدرممنون حسین
December 10, 2016

 اسلام آباد(92نیوز) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں اورفلسطینیوں کو حقِ خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم کردیاگیا ہے۔ اقوام عالم انسانی حقوق سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتے۔

تفصیلا ت کےمطابق ایوان صدر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں  صدرممنون حسین نے کہا کہ  کشمیریوں اورفلسطینیوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔کشمیری اورفلسطینی عوام حقِ خودارادیت کے بنیادی حق سے محروم ہیں، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لینا چاہیے۔صدرممنون حسین نے کہا کہ اقوام عالم انسانی حقوق سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط برتنی چاہئے۔ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے دوسروں کے حقوق متاثرہوں کیونکہ انسانی حقوق کی پامالی  کی اصلاح احوال کی ذمہ داری پوری انسانیت پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے  لیے انسانی حقوق کے تحفظ کی عالم گیر تحریک  کی ضرورت ہے۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اوروفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے بھی شرکت کی۔صدر مملکت نے انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات دینے والے کارکنوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔