Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، سراج الحق

کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، سراج الحق
February 5, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) یوم یکجہتی کشمیر پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں آزادی کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم یکجہتی کشمیر پر آبپارہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو دشمن کے قبضہ میں ہے۔ اپنی شہ رگ کو دشمن سے آزاد کرانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

سینیٹر سراج الحق کا کہناتھاکہ 70 سالوں سے کشمیری عوام 8 لاکھ  بھارتی فوج کا خالی ہاتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ کشمیری ماؤں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ظالم کا مقابلہ کررہی ہیں۔بھارتی ظلم بھی کشمیریوں میں آزادی کی خواہش ختم نہیں کرسکا۔

امیرجماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیر پر اپنی واضح پالیسی مرتب کرے  اور مسئلہ کشمیر پراو آئی سی کا اجلاس بلایا جائے ۔ ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر کو بیس کیمپ بنانے کی ضرورت ہے۔