Saturday, July 27, 2024

کشمیرکمیٹی علامتی، اختیارات ملیں گے تو کام ہوگا: فضل الرحمان

کشمیرکمیٹی علامتی، اختیارات ملیں گے تو کام ہوگا: فضل الرحمان
February 8, 2017

فیصل آباد (92نیوز) امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا سماعت کے بعد عدالتوں کے باہر آکر لڑنا سیاسی نابالغی ہے، کشمیر کمیٹی صرف علامتی ہے اختیارات ملیں گے تو کام ہوگا، کہتے ہیں 2018 سے پہلے عام انتخابات نہیں ہوں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے گل محمد دمڑ کی وفات پر تٕعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس زیرسماعت ہے مگر عدالت کے باہر عدالت لگانا کسی بھی طرح درست نہیں، عدالتوں کے تقدس کو پامال نہیں کرنے ہونے دیں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ خان صاحب کبھی کمشن کی بات کرتے ہیں کبھی سڑکوں پر آنے کی۔ انہوں نے مزید کہا مدارس پر وزیرداخلہ نے باربار اعتماد کا اظہار کیا ہے اگر نیشنل ایکشن پلان ایک فرقے کیلئے ہے تو یہ امتیازی قانون ہے۔ ٹرمپ نے اسلام مخالف مہم سے الیکشن جیتا تبھی مسلمان ان کے نشانے پر ہیں۔

کشمیر کمیٹی پر اظہارِ خیال کرتےہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا اگر چیئرمین نہ ہوتا تو اس پر تنقید نہ ہوتی، کمیٹی صرف علامتی ہے حکومت سے اختیارات مانگے ہیں، فاٹا کے عوام پر ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ مسلط نہ کیا جائے۔