کشمور: گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں چھے سو میگاواٹ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا
کشمور (نائنٹی ٹو نیوز) گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں شارٹ سر کٹ کے باعث چھے سو میگاواٹ پاور پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے جی فائیو یونٹ کی سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والی مشین ٹرپ کر گئی۔
فائر بریگیڈئیر کے عملہ نے بروقت پہنچ کر کاررؤائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ آگ لگنے سے ہائی والٹج بجلی کی کیبلز اور تھرمل پاور اسٹیشن میں پڑا لوہا اور جنگل جل گیا۔