Saturday, July 27, 2024

کشمور: سکیورٹی اہلکاروں کا ناکے پر باراتیوں کی بس کو رکنے کا اشارہ، نہ رکنے پر فائرنگ، 3افراد زخمی

کشمور: سکیورٹی اہلکاروں کا ناکے پر باراتیوں کی بس کو رکنے کا اشارہ، نہ رکنے پر فائرنگ، 3افراد زخمی
January 31, 2016
کشمور (نائنٹی ٹو نیوز) کشمور میں ناکے پر نہ رکنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے بس پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ کشمور میں ناکے پر سکیورٹی اہلکاروں نے باراتیوں کی بس کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے بس کی رفتار بڑھا دی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بس نہ روکے جانے پر فائرنگ کر دی جس سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بس راجن پور سے نوابشاہ جا رہی تھی۔