Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کس کے سر سجے گا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا تاج؟؟؟؟ کالی آندھی چلے گی یا گورے بنیں گے مرد میدان؟؟؟

کس کے سر سجے گا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا تاج؟؟؟؟ کالی آندھی چلے گی یا گورے بنیں گے مرد میدان؟؟؟
April 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کس کے سر سجے گا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا تاج؟؟؟؟ کالی آندھی چلے گی یا گورے بنیں گے مرد میدان؟؟؟ فائنل معرکہ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے شروع ہو گا۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کےفائنل معرکے میں کالی آندھی آج  گوروں سے ٹکرائے گی۔ دونوں میں سے جو بھی جیتا دوسری بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرے گا۔ ویمنز فائنل میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سب اندازے غلط ثابت ہوئے، گھر کے شیر فائنل پہنچے نہ کینگروز کوئی جادو دکھا سکے، ہاٹ فیورٹ کیویز بھی سیمی فائنل  میں ہمت ہار گئے اور جنوبی افریقا بھی چوکر ہی رہا۔ چھوٹے فارمیٹ کے اس بڑے ایونٹ کے فائنل میں ایسی ٹیموں نے ٹکٹ کٹوائی جنہیں کرکٹ پنڈت نے ایونٹ کے آغاز میں ذرا کم لفٹ کرائی لیکن سیمی اور مورگن الیون نے بتا دیا کہ وہ بھی کسی سےکم نہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پہلے بھی ایک ایک ورلڈ کپ ٹرافی اپنے گھر لے جا چکے ہیں۔ فائنل کی فاتح ٹیم تاریخ رقم کرتے ہوئے دو بار چیمپئن بننے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز انگلینڈ کو شکست دے چکا ہے۔ ادھر ویمنز ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔ کینگروز جہاں چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ہے وہیں پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں۔