Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں، شیخ رشید

کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں، شیخ رشید
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان ہونے والی ڈیل سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں۔

اقوام متحدہ سے ریسکیو 1122 کی تصدیق کی سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف منتخب وزیروں کو بولنے کا کہا ہے، پوری اپوزیشن جیل سے باہر ہے۔ ’’نہ تو کوئی گرفتار ہے اور نہ ہی کوئی فورتھ شیڈول میں ہے۔‘‘

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے سعد رضوی سے بات چیت میں کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔

اپنی وزارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں ایک عجیب و غریب محکمہ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " صبح اٹھو تو کچھ رات اٹھو تو کچھ اور ہوتا ہے۔" انہوں نے عمران خان کے پانچ سالہ دور حکومت کے لیے دعا کی۔

شیخ رشید نے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ "وزیراعظم نے وزراء کو کالعدم ٹی ایل پی کے بارے میں بیانات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔