لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب کے تحفظات دور کریں گے۔
جہانگیرترین گروپ کے تحفظات کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب خود میدان میں آگئے، کہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، سب کے تحفظات دور کریں گے۔
وزیراعلی آفس کا جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ ہوا، ملاقات کی دعوت بھی دی۔
راجہ ریاض کا کہنا ہے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، مشاورت کے بعد ملاقات کا فیصلہ کریں گے۔