Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کسی کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ، شیخ رشید کی پھر مخالفین پر تنقید

کسی کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ، شیخ رشید کی پھر مخالفین پر تنقید
February 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  تنقید کی ٹرین پھر مخالفین پر چڑھا دی اور کہا کہ کسی کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ۔ اگر  بلاول بھٹو بننے کے بجائے زرداری بنے گا تو اس کا سیاسی مستقبل تباہ ہو گا  ۔ وزیر ریلوے نے لاہور کینٹ،کوٹ رادھا کشن، اوکاڑہ، ساہیوال ریلوے اسٹیشن سمیت مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ساتھ ساتھ مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور  کہا کہ شہبازشریف ان کے پی اے سی میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ شیخ رشید نے  نام لیے بغیر بلاول بھٹو پر بھی تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا بلاول باپ کے اشارے پر اچھل کود کررہے ہیں ، ان کی باتوں کا جواب  پانچ تاریخ کو دوں گا ۔ بلاول بھٹو بننے کے بجائے زرداری بنے گا تو اس کا سیاسی مستقبل تباہ ہو گا ۔ شیخ رشید کے اوکاڑہ اسٹیشن پہنچنے پر ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج بھی کیا ، دھکم پیل کے باعث شیخ رشید بات سنے بغیر روانہ ہو گئے ۔