Monday, December 5, 2022

کسی کو بھی پاکستان میں دراندازی کی اجازت نہیں دینگے: مشیر قومی سلامتی

کسی کو بھی پاکستان میں دراندازی کی اجازت نہیں دینگے: مشیر قومی سلامتی
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ خطے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایران کے قومی سلامتی کے اعلی سطحی وفد اور دفتر خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے امور زیر بحث آئے۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کو بھی پاکستان میں دراندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک میں امن کے قیام کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔