Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے : وزیراعظم

کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے : وزیراعظم
August 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں بم دھماکے اور ایڈووکیٹ بلال کاسی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان میںا من و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے بعد صوبے میں امن بحال کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔