Monday, October 3, 2022

کسی پی ٹی آئی رہنما سے پیسے لیے نہ فلیٹ‘ پٹھان ہوں لڑنا جانتی ہوں : ریہام

کسی پی ٹی آئی رہنما سے پیسے لیے نہ فلیٹ‘ پٹھان ہوں لڑنا جانتی ہوں : ریہام
لاہور (92نیوز) ریہام خان نے کہا ہے انہوں نے کسی پی ٹی آئی رہنما سے پیسے نہیں لیے۔ ان کے خلاف عجیب وغریب باتیں کی گئیں۔ سیاست کرنے سے پہلے سماجی گند صاف کرنا ہے۔ وہ پٹھان ہیں ڈرا کر خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان کا کہنا تھا وہ اپنے کام سے پاکستان آئی ہیں۔ غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات دکھاد ی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پٹھان ہیں جان دینا اور لڑنا اچھی طرح آتا ہے‘ بغیر ثبوت کے ان پر الزامات لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کسی رہنما سے پیسے نہیں لیے۔ ریہام خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاست سے پہلے معاشرتی گند صاف کرنا ضروری ہے۔