Wednesday, December 7, 2022

کسی نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا ، نواز شریف

کسی نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا ، نواز شریف
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف نے کہا کہ کسی نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ جس نے این آر او مانگا اس کا نام بتایا جائے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔ وکیل خواجہ حارث کی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر چھٹے روز بھی جرح جاری رہی۔ متنازعہ ٹی وی انٹرویو پر نوازشریف کے وکلا نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف درخواست نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نوازشریف نے وکلاء کو ریفرنسز کے ٹرائل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی اور کہا ابھی تک خود کوسیاست کی جانب نہیں لا پایا۔ ہم میں سے کسی نے این آراو کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گزشتہ روز ہونی والا ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ اپنے بھائی کی گرفتاری پر بولے شہبازشریف نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات دیکھے بغیر کام کیا۔ آج جو نتیجہ مل رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف سے متعلق آشیانہ کیس سے کچھ نہ ملا تو اب دوسرے کیس بنائے جارہے ہیں جو ایک مذاق ہے۔