Tuesday, September 17, 2024

کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا ، وزیراعظم

کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا ، وزیراعظم
July 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ٹیکس دہندگان کی رقم اورعوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے فیصلہ کیا۔ وزرا، گورنرز اور وزرائے اعلی کے پروٹوکول اور سکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے اخراجات کو کس طرح کم کر سکتے ہیں؟

نوآبادیاتی کلچر کے خاتمے کیلئے آئندہ کابینہ اجلاس میں جامع پالیسی پر فیصلہ ہو گا۔