Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسی عابد باکسر کو نہیں جانتا،شہبازشریف ، اتنا کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی،عابدباکسر

کسی عابد باکسر کو نہیں جانتا،شہبازشریف ، اتنا کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی،عابدباکسر
July 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ وہ کسی عابد باکسر کو نہیں جانتے  ، دوسری جانب عابد باکسر نے کہا کہ صرف اتنا کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی ۔ عابد باکسر کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے جواب میں شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ وہ کسی عابد باکسرکو نہیں جانتے ۔ دوسری جانب ماضی میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے جانے جانے والے عابد باکسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صرف اتنا کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی کہ شہباز شریف مجھے نہیں جانتے ، شہباز شریف وقت اور جگہ بتائیں میں ثبوت دوں گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی گلبرگ کے تھانے کا ایس ایچ او نہیں رہا ، میرا پہلاپولیس مقابلہ مغل پورہ میں  ہوا ، دوسرا مپولیس مقابلہ  عاطف چودھری کیساتھ ہوا ، سب مقابلے دوپہر کے وقت ہوئے ۔ عابد باکسر نے کہا کہ میں نے راناثناءاللہ سے اپنی تفتیش تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ،مجھے صفائی کا ایک موقع دیا جائے ، اللہ کے حکم سے جے آئی ٹی بنے گی ، شہبازشریف صرف اتنا بتا دئیں کہ حمزہ شہباز کا خط اصلی تھا یا نقلی ۔