کسی صورت اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ۔
سوشل میڈیا ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ہم نے نہیں نوازشریف نے جیل میں ڈالا تھا،فضل الرحمٰن 1992ء کے بعد کبھی پاور سے نہیں نکلا، موجودہ اسمبلی پہلی بار ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے این آر او دینے کانتیجہ ہےٹیکس وصولیوں کا نصف قرضوں کے سود کی مد میں چلا جاتا ہے۔