Wednesday, September 28, 2022

کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ، نواز شریف

کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ، نواز شریف
لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ، دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنے والے  خام خیالی میں ہیں ، ہم ہر بات نوٹ کر رہے ہیں ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنے جانا چاہتا ہوں ، پاکستان  تاریخ کے اہمموڑ پر ہے ، اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت  عطا کرے تا کہ میں پاکستان جا کر اپنی ذمہ داری پوری کر سکوں ۔ کلثوم نواز کی صحت کے متعلق نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہی ان کا سٹی اسکین کیا گیا ہے ،ڈاکٹر حضرات پہلے کئے گئے سٹی اسکین سے موازنہ کریں گے ۔ قبل ازیں  مرکزی قیادت کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ نہ لینےکے باعث  افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن انتخابات کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہی ہے ۔