Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسی سے تعلقات کامقصد قتل و غارت کا لائسنس حاصل ہونا نہیں ، وزیر داخلہ سندھ

کسی سے تعلقات کامقصد قتل و غارت کا لائسنس حاصل ہونا نہیں ، وزیر داخلہ سندھ
January 23, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کسی سےتعلقات کا مقصد لائسنس ٹو کل نہیں ۔ نقیب اللہ محسود، انتظاراحمد، مقصود قتل کیس کی صاف اور شفاف تحقیقات ہوں گی

وزیر داخلہ سندھ کی زیرصدارت پولیس افسران کی بڑی بیٹھک ہوئی ۔ اجلاس میں نقیب محسود ، انتظار احمد اور مقصود قتل کیس پر غور کیا گیا ۔ اب تک ہونے والی تفتیش پر پولیس افسران نے بریفنگ  بھی دی۔

میڈیا سے گفتگو میں سہیل انور سیال نے کہا مقدمہ درج ہونے کے بعد نقیب قتل کیس مضبوط ہوجائے گا ۔ سندھ حکومت کسی کو بچانے کی کوشش نہیں کررہی اور نہ ہی کسی کو قتل کا لائسنس دیا جاسکتا ہے ۔

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا راؤانوار کو تحفظات ہیں تو آئی جی کے سامنے بیان کریں ۔

وزیرداخلہ نے کہا اسلام آباد ایئرپورٹ سے راؤ انوار گیا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی ۔ قانون سے بڑھ کر کوئی نہیں ۔ نقیب ، انتظار اور مقصود کیسز کی تحقیقات مقتولین کے اہلخانہ کی مرضی کے مطابق کی جائیں گی ۔