کسی سے الحاق نہیں کرینگے،سندھ میں جی ڈی اے سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے،شاہ محمود
ملتان ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی سے الحاق نہیں کریگی ، سندھ میں جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے 100 دن کا پروگرام پورا کر کے دکھائیں گے ، ایم این اے بننے کیلئے نہیں ، نئے پاکستان کی بنیاد کی تعمیر کیلئے میدان میں اتر رہا ہوں ، تمام قوتوں کو پست کر دیں گے ۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث صوبوں میں تنازع ہو سکتا ہے ، ہمیں نئے ڈیمز کی ضرورت ہے ، ہم وہ ڈیمز بنانا چاہتے ہیں جس پر تمام اکائیاں اتفاق کریں ۔
سینئر رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کا بل دو تہائی اکثریت سے خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس کرایا ہے، بلوچستان کے لوگ جو پہاڑوں پر چڑھے ہیں ہم انہیں سینے سے لگائیں گے، کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے، پیپلزپارٹی نے اسے برباد کر دیا ہے، کراچی کو ہم نیا ڈویلپمنٹ پیکیج دینگے ۔