Saturday, October 1, 2022

کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں ، گروپ بناناہوتا تو 6ماہ قبل بنا لیتا، چودھری نثار

کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں ، گروپ بناناہوتا تو 6ماہ قبل بنا لیتا، چودھری نثار
ٹیکسلا ( 92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں ، انتخابی نشان اپنی مرضی سے لیا ہے ، پاکستان کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے جب کہ بھارت  پاکستان کو ریگستان بنانے پر تلاہوا ہے ۔ میری شیلڈ پر اعتراض ہے تو نوازشریف نے  جنرل ظہیر السلام کے تحائف کیوں قبول کئے ۔ جیپ کے نشان پر ملک بھر میں چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا تو چوہدری نثار نے مورچہ سنبھال لیا  اور ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کر دیا کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں ، نشان اپنی مرضی سے لیا ،گروپ بنانا ہوتا تو چھ ماہ پہلے بنا لیتا ۔ چوہدری نثار نے ایک بار پھر ملک کو لاحق خطرات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا بھارت پاکستان کو ریگستان بنانے پر تلا ہے ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی چوہدری نثار  نے پرویز رشید کے الزامات  کا جواب بھی دیا  اور کہا کہ میری شیلڈ پر تو اعتراض ہے مگر جب جنرل ظہیر الاسلام نواز شریف کے لئے تحائف لائے تو کیوں قبول کئے گئے ۔