Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کسی بھی دور میں کرپشن نہیں کی ،فخر ہے کہ میرا دامن صاف ہے : نواز شریف

کسی بھی دور میں کرپشن نہیں کی ،فخر ہے کہ میرا دامن صاف ہے : نواز شریف
July 29, 2017

اسلام آباد(92نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی بھی دور میں کرپشن نہیں کی اور اس پر فخر ہے کہ میرا دامن صاف ہے کوئی یہ تو بتائے کہ نا اہل کیوں کر دیا گیا ؟ ساتھ ہی مخالفین کو بھی تحمل انداز میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا  اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کرنا نہ بھولے ۔۔

تفصیلات کےمطابق موقع تھا نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا  اور دستور ٹھہرا وضاحتیں اور مخالفین پر تحمل مزاجی سے تنقید۔ نوازشریف نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں پہلے تو نا اہلی پر خوب وضاحتیں دیں پھر مخالفین پر چڑھ دوڑے بولے جیب میں کچھ تھا ہی نہیں تو ظاہر کیا کرتا ؟ پرشکوہ انداز میں بولے کہ جب استعفا نہیں دیا تو نکال ہی دیا گیا۔  نواز شریف نےسوال اٹھایا کہ صرف ایک خاندا ن کا احتساب آخر کیوں؟ کیا باقی سب صادق اور امین ہیں ؟؟  کہتے ہیں دبئی کا اقامہ بار بار ویزے کی زحمت سے بچنے کے لئے لیا۔ بات یہاں ہی ختم نہیں ہوئی نواز شریف نے اس موقع پر مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھو ں لیا اور کہا کہ دھرنے والوں نے ملک کو برا حال کیا۔ نواز شریف اس موقع پر واضح کیا کہ اگر یونہی ہر وزیراعظم کو مدت پوری کرنے سے پہلے ہٹا دیا جاتا رہا تو ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا۔ سابق وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ملکی ترقی کا مختصر احوال بھی بتایا اور ساتھ ہی خیبرپختونخوا  حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ترقی کے ریکارڈ توڑے مگر ہمیں راستے سے ہٹا دیا گیاجس پر افسوس ہے۔