Monday, October 3, 2022

کسی بھی ادارے کی نجکاری ملک کے مفاد کومدنظر رکھ کر کرینگے: وزیر مملکت برائے نجکاری

کسی بھی ادارے کی نجکاری ملک کے مفاد کومدنظر رکھ کر کرینگے: وزیر مملکت برائے نجکاری
لاہور (92نیوز) وزیر مملکت برائے نجکاری زبیر احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی نجکاری ملک و قوم کے مفاد کومدنظر رکھ کر کرینگے۔ لاہور میں پاکستان آئی پی او سمٹ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر احمد نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کرنے کے فیصلے سے قبل اس کی راہ میں آنے والی مشکلات سے آگاہ تھے لیکن کسی بھی ادارے کے مفاد کو دیکھ کر ہی نجکاری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا طالبان سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ دھاندلی کیا ہوتی ہے۔ گیارہ مئی کو دیکھ لیں یا پھر تیس مئی کو فرق خود ہی سامنے آجائے گا۔