Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسٹم حکام کا ماڈل ایان سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ

کسٹم حکام کا ماڈل ایان سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ
April 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)کرنسی سملنگ میں گرفتار ماڈل آیان کو کسٹم حکام کی جانب سے دوبارہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسٹم تفتیشی ٹیم ماڈل کا بیان قلمبند کرنے کےلیےجلدجیل جائے گی۔ ذرائع کےمطابق کرنسی سملنگ کی ملزمہ ماڈل آیان کے خلاف عبوری چالان مرتب کرنےسے قبل اس کا دوبارہ بیان قلمبند کرکے گی ۔ اس حوالے سے ٹیم اسی ہفتے کسٹم کی خصوصی عدالت سے ماڈل ایان کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کے لئے درخواست دائر کرے گی عدالتی اجازت کے بعد کسٹم ٹیم جیل میں آیان کا دوباہ بیان قلمبند کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق دوبارہ بیان اس لئے قلمبند کیا جارہا ہے تاکہ ملزمہ اگراپنے سابقہ بیان میں کوئی اضافہ کرنا چائے تو وہ کرسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ ایان نے اپنے سابقہ بیان میں پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک لے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ اتنی بڑی رقم اس نے اپنی جائیداد فروخت کرکے حاصل کی تھی جس پر کسٹم تفتیشی ٹیم دو پراپرٹی ڈیلروں کو شامل تفتیش کرنے کے لئے سمن جاری کئے تھے لیکن ابھی تک دونوں پراپرٹی ڈیلرز شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ دوسری جانب ماڈل ایان کا جوڈیشل ریمانڈ گیارہ اپریل کو ختم ہورہا ہے جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔