Saturday, July 27, 2024

کسٹم حکام کا سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل مل پر چھاپہ ، 21 لگژری گاڑیاں برآمد

کسٹم حکام کا سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل مل پر چھاپہ ، 21 لگژری گاڑیاں برآمد
September 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کسٹمز نے سابق چئیرمین قومی احتساب بیورو سیف الرحمان کے فیکٹری گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لیں۔ سابق چئیرمین نیب سیف الرحمان  کی ٹیکسٹال مل  پر  چھاپہ کسٹمز انٹیلی جنس کی اطلاع پر مارا  گیا ۔ چھاپہ کے دوران مقامی  پولیس  کی مدد بھی لی گئی۔ روات  میں  واقع ریڈکو ٹیکسٹائل کی ویران عمارت پر چھاپہ  کے دوران 21 لگژری گاڑیاں تحویل  میں لی گئی ۔ ان گاڑیوں میں وی 8، وی 6 اور ویگو شامل ہیں ۔ تمام گاڑیوں پر قطری سفارتخانے کی نمبر پلیٹِیں لگی ہوئی ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے عمارت میں موجود افراد سے گاڑیوں کے کاغذات طلب کئے لیکن وہ فراہم نہ کر سکے اور نہ ہی گاڑیوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی ٹھوس جواز پیش کرسکے جس کے بعد کسٹمز حکام نے قانونی کارروائی مکمل کی اور نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع  کے مطابق چھاپہ مار ٹیموں کے پہنچنے  سے قبل پچاس سے زائد گاڑیاں موقع سے غائب کر دی گئیں۔